Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 971

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 971Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1088
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد کی خبرگیری کیا کرتا ہے (یعنی مرمت کرتا ہے، جھاڑو دیتا ہے، اس میں نماز پڑھتا ہے مسجد میں چراغ روشن کرتا ہے اور ذکر و عبادت اور علوم دین کے درس میں مشغول رہتا ہے) تو تم اس کے لئے مومن ہونے کی شہادت دے دو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ“۔ (سورۃ توبہ، پ:10، ع:3، آیت نمبر:18) (حقیقت میں اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد رکھتے ہیں کہ جو اللہ پر اور آخرت پر ایمان لائے ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2617 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 802 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3093 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 723 (unverified) 87% confidence

Mishkat (candidate) 723

Confidence and text similarity are not editorial verification.