Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 986

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 986Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1105Noor 1106
فاطمہ بنت الحسین رضی اللہ عنہما اپنی دادی فاطمہ کبریٰ رضی اللہ عنہا سے روایت فرماتی ہیں کہ سیدہ فاطمہ زہرہ کبریٰ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یعنی اپنے آپ پر درود اور سلام پڑھتے اور یہ دعاء پڑھتے: ”رَبِّ اغْفِرْلِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ“۔ (اے رب میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے) اور جب مسجد سے نکلتے تو پہلے کی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یعنی اپنے آپ پر درود اور سلام پڑھتے اور یہ دعاء فرماتے ”رَبِّ اغْفِرْلِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ“ (اے میرے رب میرے گناہوں کو بخش دے اور اپنے فضل (یعنی روزی کے) دروازوں کو مجھ پر کھول دے۔) (اس کی روایت ترمذی، امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔ اور امام احمد اور ابن ماجہ کی روایت میں اس طرح ہے کہ سیدتنا فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے وقت اور اسی طرح مسجد سے نکلتے وقت صلیٰ علیٰ محمد وسلم (درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر) کے بجائے: ”بِسْمِ اللّٰهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللّٰهِ“ فرماتے تھے (میں اللہ کے نام کے ساتھ مسجد میں داخل ہوتا ہوں اور مسجد سے نکلتا ہوں اور سلام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر فرماتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 314 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 771 (unverified) 98% confidence · Validation similarity: 0.578

Confidence and text similarity are not editorial verification.