Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage · Chapter 10

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

32 narrations · In source reading order

Hadith 3349

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4436
معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی عورت اپنے شوہر کو دنیا میں تکلیف دیتی ہے تو (جنت کی) بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے وہ حور جو اس کی بیوی بننے کی کہتی ہے اللہ تجھے ہلاک کرے (تو اسے مت ستا) وہ تو تیرے پاس (چند دن کے لئے) مہمان ہے اور وہ بہت جلد تجھے چھوڑ کر (جنت میں) ہمارے پاس آنے والا ہے۔ (اس سے معلوم ہوا کہ دنیا والوں کے اعمال سے ملاء اعلیٰ واقف رہتے ہیں)۔ اس حدیث کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1174 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2014 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3350

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4437
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی اور نہ ان کی کوئی نیکی (آسمان پر) جاتی ہے۔ (1)بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ وہ اپنے آقاؤں کی طرف آ جائے اور ان کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ دیدے (یعنی ان کا فرمانبردار بن جائے)(2)وہ عورت جس پر اس کا شوہر ناراض ہو(3)نشہ باز؛ یہاں تک کہ وہ اپنے نشہ سے ہوش میں آئے (اور توبہ کرلے)۔ (اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے)۔