Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 47

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

Section: (2)

34 narrations · In source reading order

Hadith 1914

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2228
ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مقیم پر قربانی واجب ہے (مسافر پر واجب نہیں) مگر حاجیوں پر قربانی واجب نہیں ہے (اس لئے کہ عموماً حاجی مسافر ہوتے ہیں، اگر اہل مکہ جو مکہ میں مقیم ہیں وہ حج کریں تو ان پر بھی قربانی واجب ہوگی اس لئے کہ وہ مقیم ہیں)۔ (اس حدیث کی روایت ہمارے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (2)

Note 3

For the residents of cities, etc.

(3) The statement: "For the residents of cities, etc." This indicates that the Udhiyah is obligatory for residents but not for travelers.

Note 3

قوله

(۳) قوله: على أهل الأمصار إلخ ويستفاد منه أن الأضحية واجبة على المقيم لا تجب على المسافر.

Hadith 1915

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2229
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ عید قربانی ہوتی ہے اس دن قربانی کی جاتی ہے اس کے بعد اور دو دن یعنی گیارہ اور بارہ تاریخ کو بھی قربانی کرسکتے ہیں (بارہ تاریخ کے سورج ڈوبنے سے قربانی کرنے کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔ (اس حدیث کی روایت امام مالک نے کی ہے اور امام مالک نے کہا ہے کہ مجھے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے بھی ایسی ہی روایت پہنچی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1476 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 1042 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 1476

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1916

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2230Noor 2231
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ قربانی کرنے کی دن صرف تین ہیں۔ ایک تو یوم النحر یعنی عید کا دن ہے اور عید کے دن کے بعد دو دن اور یعنی گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ کو بھی قربانی کرسکتے ہیں (اس طرح قربانی کرنے کے جملہ تین دن ہوئے۔ (اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے جیّد سند کے ساتھ کی ہے۔) اور ہمارے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔

Hadith 1917

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2232
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ دسویں ذی الحجہ کو قربانی کرنے کا دن ہے اس کے بعد گیارہ اور بارہ کے غروب تک بھی قربانی کر سکتے ہیں، بارہ کے غروب کے بعد پھر قربانی کرنے کا وقت باقی نہیں رہتا)۔ (اس حدیث کی روایت بیہقی نے کی ہے۔)