Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an · Chapter 1

Opening narrations

76 narrations · In source reading order

Hadith 2594

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3069
ایفع بن عبدالکلاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ قرآن کی کون سی سورت سب سے افضل ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قل هو الله احد (کا سورہ مضامین توحید کے اعتبار سے) سب سے افضل ہے انہوں نے دریافت فرمایا کہ قرآن کی کون سی آیت سب میں افضل ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آیہ الکرسی ’’اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ‘‘ (سے لے کر ’’وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ‘‘ تک سب آیتوں میں افضل ہے)) ان صاحب نے پھر عرض کیا: یا نبی اللہ آپ اپنے لئے اور اپنی امت کے لئے کون سی آیت فرماتے ہیں (کہ اس کا ثواب اور اس سے خیر و برکات حاصل ہوں) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خزانوں میں سے ہیں جو اس کے عرش کے نیچے ہیں اللہ تعالیٰ نے اس کو میری امت کو عطا کیا ہے اور دنیا اور آخرت کی کوئی بھلائی ایسی نہیں ہے جو اس میں شامل نہ ہو۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2167 (unverified) 70% confidence

Mishkat (candidate) 2167

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2595

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3070
جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کو جن دو آیتوں پر ختم کیا ہے یہ آیتیں مجھ کو اس خزانہ سے عطا کی گئی ہیں جو عرش کے نیچے ہے۔ پس تم خود ان (آیتوں کو) سیکھو اور اپنی عورتوں کو سکھاؤ اس لئے کہ یہ (دو آیتیں) رحمت ہیں اور قرب (الٰہی کا ذریعہ ہیں اور) دعا ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے مرسلاً کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2163 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 2163

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2596

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3071
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال قبل (اپنے فرشتوں کو حکم دے کر) قرآن کریم کو لوح محفوظ میں لکھوا دیا تھا اور اسی قرآن کریم کی دو آیتیں آمن الرسول (تا ختم سورہ) ہیں۔ جن پر سورہ بقرہ کو ختم فرمایا۔ جس گھر میں یہ دو آیتیں تین رات تک مسلسل پڑھی جائیں تو شیطان اس گھر کے قریب نہ آ سکے گا۔ اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2882 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2597

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3072
ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان کو رات میں پڑھے تو وہ اس کے لئے کافی ہو جاتی ہیں (یعنی ہر آفت و بلا سے اس کی حفاظت کا ذریعہ بن جاتی ہیں) اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5009 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 808a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2598

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3073
مکحول رضی اللہ عنہ (جو مشہور تابعی ہیں) سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کے روز سورہ آل عمران پڑھے تو فرشتے رات تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2175 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 2175

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2599

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3074
امیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جو سورہ آل عمران کی آخری آیتیں رات میں یعنی ان في خلق السموت والارض سے لے کر آخر سورہ تک پڑھے تو رات بھر عبادت کرنے کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2175 (unverified) 60% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 3396 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 2175

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2600

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3075
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قرآن پڑھتے رہا کرو (یعنی قرآن کی تلاوت کو غنیمت جانو اور اس پر مداومت رکھو) اس لئے کہ قرآن اپنے پڑھنے والوں کے لئے جو اس کے حقوق اور آداب ادا کرتے ہوں) قیامت کے دن شفیع بن کر آئے گا خصوصاً دو چمکدار اور روشن سورتوں سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کو زیادہ پڑھا کرو اس لئے کہ یہ سورتیں قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے سروں پر اس طرح سایہ فگن ہوں گی اور ایسے آئیں گی کہ گویا وہ ابر کے دو ٹکڑے ہیں (تو یہ اس شخص کے لئے ہوگا جو معنی سمجھے بغیر ان کو پڑھے) یا اس طرح آئیں گی جیسے کہ کوئی دو سایہ کرنے والی چیزیں جس میں سایہ بھی ہوا اور روشنی بھی آتی ہو (یہ اس شخص کے لئے ہوگا۔ جو معنی کے ساتھ ان کی تلاوت کرے) یا اس طرح آئیں گی جیسے پرندوں کی دو ٹکڑیاں ہیں (جو پڑھنے والوں پر) صف بستہ سایہ فگن ہیں۔ (یہ اس شخص کے لئے ہوگا جو ان کو خود پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے) اور یہ دونوں سورتیں اپنے پڑھنے والے کی حمایت اور شفاعت کے لئے اللہ تعالیٰ سے جھگڑیں گی اور سورۂ بقرہ کو کثرت سے پڑھا کرو (اس لئے کہ اس کی پابندی سے تلاوت اور اس کے معنی میں تدبر) برکت ہے اس لئے کہ پابندی کے بعد اس کو چھوڑ دینا حسرت (اور ندامت) ہے۔ اور اہل باطل یعنی کسلمند ہی اس کی تلاوت سے محروم رہتے ہیں (اور سورۂ بقرہ کا ایک اثر یہ بھی ہے کہ اس کے پڑھنے والے پر جادو اثر نہیں کرتا)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 804a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2119 (unverified) 92% confidence

Mishkat (candidate) 2119

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2601

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3076
نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن قرآن کو اور قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والوں کو اس طرح لایا جائے گا کہ قرآن اس کے آگے آگے ہوگا اور سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران اس حالت میں ہوں گے جیسے ابر کے دو ٹکڑے ہیں یا کوئی دو سیاہ دار سیاہ چیزیں ہیں جن میں چمک اور روشنی ہے یا صف بستہ پرندوں کی دو ٹکڑیاں ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کی (حمایت اور شفاعت میں اللہ تعالیٰ سے) جھگڑیں گی۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 805 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2138 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 2138

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2602

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3077
کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن سورۂ ہود پڑھا کرو۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2176 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 2176

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2603

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3078Noor 3079
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے مسبّحات پڑھا کرتے تھے اور یہ فرمایا کرتے کہ ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔ اور دارمی نے اس کی روایت خالد بن معدان سے مرسلاً کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2921 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5057 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ مسبحات ان سورتوں کو کہتے ہیں کہ جن کے اوائل میں سبحان یا يُسَبِّحُ یا سَبَّحَ یا سَبِّحْ کے کلمات آئے ہوں اور یہ سات سورتیں ہیں (1) سبحان الذي یعنی سورۂ بنی اسرائیل (2) سورۂ حدید (3) سورۂ حشر (4) سورۂ صف (5) سورۂ جمعہ (6) سورۂ تغابن (7) سورۂ اعلیٰ یعنی ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَىٰ“ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔ اہ اس حدیث شریف میں جو ارشاد ہے کہ مسبحات میں ایک ایسی آیت ہے جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے اس بارے میں مرقات میں لکھا ہے کہ یہ آیت (سورۂ حشر، آیت نمبر:21) ”لَوْ أَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْآنَ“ الی آخرہا ہے اور ابن کثیر نے کہا ہے کہ یہ آیت (سورۂ حدید، آیت نمبر:3) ”هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ، وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ“۔“۔ اہ

Hadith 2604

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3080
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی رات کے وقت سورۂ کہف پڑھ رہے تھے اور ان کے قریب ایک طرف ایک گھوڑا دو رسیوں سے بندھا ہوا تھا، یکایک ابر کا ایک ٹکڑا اس پر چھا گیا اور وہ برابر اترتا اور قریب ہوتا گیا۔ اور گھوڑا یہ دیکھ کر بدکنے لگا جب صبح ہوئی تو وہ صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ واقعہ بیان کئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ سکینہ (یعنی رحمت الٰہی ہے) جو اطمینان قلب کے لئے ابر کی صورت میں قرآن پڑھتے وقت نازل ہوتی ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5011 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 795a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2605

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3081
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کو زبانی یاد کر لے تو وہ دجال کے فتنے اور شر سے بچا لیا جائے گا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 809a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2126 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2126

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2606

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3082
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو سورہ کہف کی ابتدائی تین آیتوں کو تلاوت کرتا رہے تو اس کو دجال کے فتنے سے بچا لیا جائے گا۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔

[Narrated by Tirmidhi, who said: "This Hadith is Hasan Sahih."]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2886 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ مذکورہ بالا حدیثوں میں بظاہر جو تضاد معلوم ہوتا ہے۔ اس کی تطبیق کے بارے میں مرقات میں مذکور ہے کہ دس آیتوں والی حدیث بعد کی ہے اور تین آیتوں والی پہلے کی ہے، لہذا جو شخص دس آیتوں کو پڑھے گا وہ تین آیتوں کا بھی عامل ہوگا۔

Hadith 2607

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3083
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو شخص جمعہ کے روز سورہ کہف کی تلاوت کرتا ہے تو اس کا قلب آنے والے دوسرے جمعہ تک (ہدایت اور نور سے) منور کر دیا جاتا ہے۔ اس کی روایت بیہقی نے دعواتِ کبیر میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Al-Da’awat al-Kabir]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2175 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 2175

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2608

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3084
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے کے ایک ہزار برس پہلے (ملائکہ کو) سورہ طٰہٰ اور سورہ یٰسین پڑھ کر سنایا (اس لئے کہ یہ دونوں سورتیں یعنی سورہ طٰہٰ اور سورہ یٰسین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک سے شروع ہوتی ہیں اور سنانے کا مقصود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کو ملائکہ پر ظاہر کرنا تھا)۔ جب ملائکہ نے قرآن کی ان دونوں سورتوں کو سنا تو بے ساختہ کہہ اٹھے: مبارک ہے وہ امت جس پر یہ سورتیں اتاری جائیں گی اور مبارک ہیں وہ قلوب جو ان سورتوں کے حامل ہوں گے۔ اور مبارک ہیں وہ زبانیں جو ان کی تلاوت کریں گی۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2148 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.893
  • Candidate: Sunan al-Darimi 3414 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 2148

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2609

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3085
خالد بن معدان رحمۃ اللہ علیہ سے (جو شام کے مشہور تابعی ہیں) روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رات کے ابتدائی حصہ میں اٰلٓمٓ تَنْزِيل سجدہ کو پڑھا کرو جو عذاب قبر اور حشر سے نجات دلانے والی سورت ہے اس لئے کہ مجھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ ایک شخص اس سورہ کو بطور وظیفہ پڑھا کرتا تھا اور اس سورت کے سوا (کسی اور سورۃ کو بطور ورد کے) نہیں پڑھا کرتا تھا اور وہ بہت گناہ گار تھا (جب اس شخص کا انتقال ہوا تو) یہ سورت اور اس کا ثواب ایک پرندہ کی شکل اختیار کر کے اپنے بازوؤں کو اس شخص پر پھیلا دیا اور اس کو بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے اس طرح عرض کیا: اے پروردگار اس شخص کو بخش دے کہ یہ مجھے بکثرت پڑھا کرتا تھا اللہ تعالیٰ نے اس سورت کی شفاعت کو اس شخص کے حق میں قبول فرما لیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ اس کے ہر ایک گناہ کے بدلہ ایک ایک نیکی لکھ دو اور اس کے درجہ کو بلند کر دو۔ اور راوی نے یہ بھی کہا کہ یہ سورت اپنے تلاوت کرنے والے کے لئے قبر میں عذاب کی تخفیف کے لئے اللہ تعالیٰ سے جھگڑتی ہے اور کہتی ہے کہ اے اللہ اگر میں تیری کتاب میں سے ہوں تو میری شفاعت کو اس شخص کے حق میں قبول فرمایا اور اگر میں تیری کتاب میں سے نہیں ہوں تو مجھے اس کتاب سے مٹا دے۔ اور راوی نے یہ بھی کہا کہ یہ سورت اپنے پڑھنے والے کی قبر میں پرندے کی شکل میں اپنے پڑھنے والے پر اپنے پروں کو پھیلا دے گی اور اس کی شفاعت کر کے اس کو عذاب قبر سے بچائے گی۔ اور راوی نے سورۃ تَبَارَكَ الَّذِي کے بارے میں بھی ایسا ہی کہا ہے کہ یہ سورۃ بھی الٓمٓ تنزیل کی طرح اپنے پڑھنے والے کو عذاب قبر سے بچا لے گی اور خالد یعنی اس حدیث کے راوی ان دونوں سورتوں کو پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے اور طاؤس (جو مشہور تابعی ہیں اور راوی حدیث ہیں) بیان کرتے ہیں یہ دو سورتیں یعنی سورۃ الٓمٓ تنزیل سجدہ اور سورۃ تبارک الذی قرآن کی ہر سورت پر ثواب میں ساٹھ ہزار نیکیوں کی تعداد سے زیادہ اجر رکھتی ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2175 (unverified) 60% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 3416 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 2175

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2610

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3086
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں سورۃ الٓمٓ تنزیل اور سورۃ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ پڑھے بغیر سویا نہیں کرتے تھے۔ اس کی روایت امام احمد، ترمذی اور دارمی نے کی ہے اور شرح السنہ میں بھی اسی طرح مذکور ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2892 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2155 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 2155

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2611

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3087
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسین ہے اور جو سورۃ یٰسین پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو دس مرتبہ قرآن کی تلاوت کرنے کا ثواب عنایت فرماتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2887 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2147 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 2147

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں سورۃ یٰسین کو قرآن کا دل کہا گیا ہے۔ اس بارے میں بھی امام نسفی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سورۃ یٰسین میں اصول ثلاثہ یعنی وحدانیت باری تعالیٰ، رسالت اور حشر کا بیان ہے اور ان تینوں چیزوں کا تعلق قلب سے ہے۔ اسی وجہ سے سورہ یٰسین کو قرآن کا قلب قرار دیا گیا۔ اور امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایمان کی صحت کا انحصار حشر و نشر کے یقین اور ان کے استحضار پر ہے اور ان کی تفصیل سورہ یٰسین میں تمام و کمال مذکور ہے اسی وجہ سے اس کو قرآن کا دل کہا گیا ہے اور امام رازی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس قول کو احسن قرار دیا ہے، اس لئے کہ سورہ یٰسین کی تلاوت سے مردہ قلوب زندہ ہو جاتے ہیں اور غفلت سے چونک کر طاعات کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے قریب المرگ کے پاس اس کی تلاوت کی ترغیب وارد ہے۔ یہ مرقات میں مذکور ہے۔

Hadith 2612

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3088
عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ سے (جو مکہ کے مشہور تابعی ہیں) روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص سورہ یٰسین کو دن کے ابتدائی حصہ میں پڑھ لے تو اس کی برکت سے اس شخص کی دینی و دنیوی حاجتیں پوری کر دی جاتی ہیں۔ اور اس کی روایت دارمی نے مرسلاً کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2177 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 3417 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 2177

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2613

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3089
معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو سورہ یٰسین کو محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پڑھے تو اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں تو تم اس کو ان لوگوں کے پاس پڑھا کرو جو قریب المرگ ہوں۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2178 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 2178

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ سورہ یٰسین کو اخلاص سے پڑھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور قریب المرگ شخص کے پاس اگر سورہ یٰسین پڑھا جائے تو وہ اس کو سنے گا اور اس کا دل متاثر ہوگا اور اس کے گناہ بھی معاف ہوں گے۔ یہ مرقات میں مذکور ہے۔ صاحب مرقات نے فرمایا ہے کہ چونکہ سورہ یٰسین کی تلاوت گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اس لئے قبروں کے پاس بھی اس کو پڑھنا چاہئے۔

Hadith 2614

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3090
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص سورہ حٰمٓ ○ سورہ مؤمن کو الیہ المصیر تک یعنی ”حٰمٓ ذِى الطَّوْلِ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ، اِلَيْهِ الْمَصِيْرُ“ )(سورہ مؤمن، آیت نمبر:1-3) اور اس کے ساتھ آیہ الکرسی صبح میں پڑھ لے تو (ان کے پڑھنے کی برکت سے تمام ظاہری اور باطنی آفات اور بلیات سے) شام تک محفوظ رہتا ہے اور (اسی طرح) جو ان کو شام کے وقت پڑھ لے تو وہ (ان کے پڑھنے کی برکت سے) صبح ہونے تک محفوظ رہتا ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2879 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2615

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3091
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص رات میں سورہ دخان حٰمٓ الدخان (جو پ 25 میں ہے)۔ پڑھ لے تو صبح تک 70 ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہیں گے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2888 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2148 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 2148

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2616

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3092
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو سورہ حٰمٓ الدخان شب جمعہ پڑھا کرے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2888 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2150 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 2150

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2617

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3093
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک بلندی ہوتی ہے اور قرآن کی بلندی سورۂ بقرہ ہے۔ اور ہر چیز کا ایک خلاصہ ہوتا ہے اور قرآن کا خلاصہ مفصل سورتیں ہیں۔ اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2144 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 2144

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں سورہ بقرہ کو سنام القرآن (قرآن کی بلندی) اس لئے قرار دیا گیا ہے کہ یہ طویل سورت ہے اور اس میں بہت سارے احکام مذکور ہیں اور اس میں جہاد کا جو حکم موجود ہے اس کی وجہ سے اسلام کو بلندی حاصل ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں مفصلات کو لُباب القرآن اس لئے کہا گیا کہ ان سورتوں میں ان چیزوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ جو قرآن کے دوسرے حصہ میں اجمال کے ساتھ مذکور ہیں۔ اور سورۂ حجرات (پ،26) سے لے کر آخر قرآن تک کی تمام سورتوں کو مفصل کہتے ہیں۔ یہ پورا مضمون مرقات سے ماخوذ ہے۔

Hadith 2618

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3094
امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ہر چیز کی ایک زینت ہوتی ہے اور قرآن کی زینت سورۂ رحمٰن ہے (کیونکہ سورہ رحمٰن میں دُنیوی نعمتوں کے ساتھ ساتھ اخروی نعمتوں اور جنت کے حور و غلمان کا ذکر ہے)۔ اس حدیث کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 2619

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3095
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو سورۂ واقعہ کو ہر شب پڑھے تو وہ کبھی تنگدست اور محتاج نہ ہوگا۔ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی لڑکیوں کو تاکید فرماتے کہ وہ ہر رات اس سورت کو پڑھا کریں۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 2620

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3096
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ صبح کے وقت تین دفعہ ”أَعُوذُ بِاللّٰهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ پڑھ کر سورہ حشر کی آخری تین آیتیں (جو ”هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ“ سے شروع ہو کر ”وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ“ پر ختم ہوتی ہیں جو آیات نمبر:24-22 ہیں)۔ جو شخص پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ (ان کی برکت سے) ستّر ہزار فرشتوں کو مقرر فرما دیتے ہیں جو شام تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ اور اگر وہ اس روز فوت ہو جائے تو وہ شہید مرتا ہے اور جو شخص ان آیتوں کو اسی طرح شام کے وقت پڑھ لے تو ایسے شخص کو بھی یہی مرتبہ ملے گا۔ اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2922 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2157 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 2157

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2621

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3097
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ قرآن میں (30) آیتوں والی ایک سورت ہے جس نے ایک شخص کی شفاعت کی جو اس کو پڑھا کرتا تھا یہاں تک کہ اس کو بخش دیا گیا۔ اور وہ سورت ”تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ“ ہے۔ اس کی روایت امام احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1400 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2891 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3786 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2153 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 2153

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2622

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3098
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے (لا علمی میں) ایک قبر کی جگہ پڑاؤ ڈالا گیا اور ان کو یہ گمان نہ تھا کہ یہ قبر ہے۔ ناگہاں انہوں نے دیکھا کہ اس میں ایک انسان ہے جو سورہ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْك پڑھ رہا تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے سورہ کو ختم کیا۔ ان صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر یہ واقعہ عرض کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ یہ سورت عذاب سے بچانے والی اور پڑھنے والے کو عذاب الٰہی سے نجات دلانے والی ہے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2890 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2153 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2153

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2623

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3099
امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت یعنی ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلٰى“ کو بہت محبوب رکھتے تھے۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2160 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 742 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 2160

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں سورت ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلٰى“ کو محبوب رکھنے کا جو ذکر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورت میں ارشاد ہے: ”إِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولٰى ، صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسٰى“ یہ مضامین یعنی دنیا کی بے ثباتی اور آخرت کی پائیداری، فرمان برداری کی کامیابی وغیرہ جو اس سورت میں بیان کئے گئے ہیں۔ اگلے صحیفوں میں بھی مذکور ہے جیسے حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والسلام کے صحیفوں میں تو گویا سابقہ صحیفوں میں قرآن کی حقانیت کی تصدیق ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ سورت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب تھی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت کو وتر کی پہلی رکعت میں ”سورہ قُلْ“ کو باقی دو رکعتوں میں پڑھا کرتے تھے۔ یہ مرقات سے ماخوذ ہے۔