Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (۱)

Hadith 2702

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (۱)

In this book

Current reading

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (۱)

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (۱)

Zujajat al-Masabih 2702Volume 2

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٠٢ - وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ (رضي الله عنه) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «كَانَ يَجْعَلُ إِصْبَعَيْهِ حِذَاءَ مَنْكَبَيْهِ وَيَدْعُوْ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير».
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صدر کی دو حدیثوں میں جو بیہقی سے مروی ہیں ان میں سے ایک میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت اپنے ہاتھوں کو اس قدر اونچا کرتے تھے کہ آپ کے بغل کی سفیدی نظر آتی تھی۔ اور دوسری حدیث میں اس طرح مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت اپنے ہاتھوں کو اپنے شانے کے برابر اٹھاتے تھے اور ایک روایت میں اس طرح مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت ہاتھوں کو سینہ تک اٹھاتے تھے۔ اور اس سے زائد بلند نہیں فرماتے تھے۔ واضح ہو کہ دعاء کے وقت ہاتھ اٹھانے کے بارے میں جو دو صورتیں حدیثوں میں وارد ہیں اس بارے میں تحقیق یہ ہے کہ عموماً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت ہاتھوں کو سینہ کے برابر اٹھاتے تھے دوسری صورت یعنی ہاتھوں کو شانے کے برابر اٹھانا یہ استسقاء اور مصائب کے وقت دعاء کے موقع پر ہوا کرتا تھا۔ اس طرح دونوں روایتوں میں کوئی اختلاف نہ رہا۔ یہ مرقات سے ماخوذ ہے۔