Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Supplications

Hadith 2702

Opening narrations

In this book

Current reading

Supplications

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2702Volume 2

English

Sahl ibn Sa'd (may Allah be pleased with him) reported from the Prophet (ﷺ) that he said: "He would place his two fingers opposite his shoulders while supplicating."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٠٢ - وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ (رضي الله عنه) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «كَانَ يَجْعَلُ إِصْبَعَيْهِ حِذَاءَ مَنْكَبَيْهِ وَيَدْعُوْ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3189
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (استسقاء کے موقع پر) دعاء کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنے دونوں شانوں کے برابر اٹھا کر پھیلاتے تھے۔ اس کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صدر کی دو حدیثوں میں جو بیہقی سے مروی ہیں ان میں سے ایک میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت اپنے ہاتھوں کو اس قدر اونچا کرتے تھے کہ آپ کے بغل کی سفیدی نظر آتی تھی۔ اور دوسری حدیث میں اس طرح مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت اپنے ہاتھوں کو اپنے شانے کے برابر اٹھاتے تھے اور ایک روایت میں اس طرح مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت ہاتھوں کو سینہ تک اٹھاتے تھے۔ اور اس سے زائد بلند نہیں فرماتے تھے۔ واضح ہو کہ دعاء کے وقت ہاتھ اٹھانے کے بارے میں جو دو صورتیں حدیثوں میں وارد ہیں اس بارے میں تحقیق یہ ہے کہ عموماً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعاء کے وقت ہاتھوں کو سینہ کے برابر اٹھاتے تھے دوسری صورت یعنی ہاتھوں کو شانے کے برابر اٹھانا یہ استسقاء اور مصائب کے وقت دعاء کے موقع پر ہوا کرتا تھا۔ اس طرح دونوں روایتوں میں کوئی اختلاف نہ رہا۔ یہ مرقات سے ماخوذ ہے۔