اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 12
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کے لئے دوہرا ثواب ہے: (1) ایک وہ اہل کتاب (یہودی
یا نصرانی شخص جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) پر بھی ایمان لایا۔ (2) دوسرا وہ غلام
یا لونڈی جو خدا کا حق ادا کرے اور اپنے مالکوں کا بھی۔ (3) تیسرا وہ شخص جس کے پاس کوئی باندی
ہو جس سے وہ جماع کرتا تھا پس اس نے اس کو ادب سکھایا اور اس کی اچھی تربیت کی اور مسائل
شریعت کی اچھی تعلیم دی، پھر آزاد کیا اور اس سے نکاح کر لیا، اس کے لئے بھی دوہرا ثواب
ہے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 97 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 154a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 17 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 17
Confidence and text similarity are not editorial verification.