اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1144
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ایک منقش حاشیہ دار چادر اوڑھ کر نماز پڑھ رہے تھے، پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
چادر کے نقش و نگار کو (نماز کے اندر) ملاحظہ فرمایا اور نماز ختم کرنے کے بعد ارشاد فرمایا کہ میری اس
چادر کو ابوجہم رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ اور میرے لئے ابوجہم کی سادہ کملی لے آؤ، کیوں کہ اس چادر
کے نقش و نگار نے میری توجہ نماز سے ہٹا دی۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 373 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 556a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.