اردو
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے
ہیں کہ ان کے دادا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
جب تم میں سے کوئی اپنے غلام کا نکاح اپنی باندی سے کردے تو وہ ہرگز اپنی باندی کے ستر (یعنی باندی کے
جسم کے اس حصہ کو) نہ دیکھے (جس کا اجنبیوں سے چھپانا فرض ہے اس لئے کہ غیر سے نکاح ہونے کے
بعد مالک بھی مثل اجنبی کے ہوجاتا ہے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
اور دار قطنی کی ایک روایت میں عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام یا اپنے
نوکر سے کر دے تو اس باندی کے ناف کے نیچے اور گھٹنے کو نہ دیکھے اس لئے کہ باندی کے ناف کے
نیچے سے لے کر گھٹنے سمیت جسم کا حصہ (بشمول چھاتیوں کے) پورا ستر ہے۔
اور عبدالرزاق نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ، انس
رضی اللہ عنہ کے گھرانے کی ایک باندی کو مارے جس کو انہوں نے منہ چھپائے ہوئے دیکھا اور فرمایا
کہ تو اپنے سر کو کھلا رکھا کرو وہ عورتیں جو باندی نہیں ہیں ان سے مشابہت مت اختیار کر۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4114 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.593
Confidence and text similarity are not editorial verification.