Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1045

(یہ باب سترہ کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب سترہ کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1045Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1176
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ مسلمان کی نماز کو (اس کے سامنے سے گزرنے والی) کوئی چیز خواہ وہ کتا ہو یا گدھا ہو یا عورت ہو، فاسد نہیں کرتی اور ان کے سوا دوسرے جانور بھی نمازی کے سامنے سے گزر جائیں تو نماز فاسد نہیں ہوگی اور جہاں تک تم سے ہوسکے (سامنے سے گزرنے والے کو عمل قلیل سے) روکو۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ہمارے علماء نے کہا ہے کہ یہ مذکورہ بالا حدیثیں اور آئندہ آنے والی حدیثیں اس حدیث کی ناسخ ہیں جس میں یہ مذکور ہے کہ نمازی کے سامنے سے عورت، کتا یا گدھا وغیرہ گزر جائیں تو نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ اس کو ابن الملک نے ذکر کیا ہے، اور حلیہ کی تحقیق بھی یہی ہے کہ ان ہی مذکورہ حدیثوں سے وہ تمام حدیثیں منسوخ ہیں جن میں عورت، کتا، گدھا وغیرہ گزرنے سے نماز فاسد ہونے کا ذکر ہے۔ اور امام سرخسی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ وہ حدیث بھی منسوخ ہے جس میں ”فَلْيُقَاتِلْهُ“ فرما کر نمازی کو اس کے سامنے سے گزرنے والے سے لڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ نیز امام موصوف نے یہ بھی کہا ہے کہ ”فَلْيُقَاتِلْهُ“ والی حدیث میں نمازی کے سامنے سے گزرنے والے سے لڑنے کا جو حکم مذکور ہے وہ اسلام کے ابتدائی زمانہ کا واقعہ ہے جب کہ حالت نماز میں عمل کثیر کی ممانعت نہ تھی۔12