اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1305
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے نماز پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ جب امام قرأت
کر رہا ہو تو کیا تم بھی اس وقت قرأت کیا کرتے ہو؟ سب نے سکوت اختیار کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے سب سے اسی طرح تین دفعہ دریافت فرمایا سب نے عرض کیا جی ہاں! ہم بھی امام کے ساتھ
قرأت کیا کرتے ہیں (اس پر) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ (جب تم مقتدی ہوں) تو امام
کے پیچھے قرأت نہ کیا کرو۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)