Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1156

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1156Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1318
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قرأت اسی کی قرأت ہے۔ (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف(1): حدیث مذکور سے یہ ثابت ہوگیا کہ مقتدی امام کے پیچھے قرأت نہ کرے، اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ مقتدی قرأت نہیں کررہا ہے بلکہ مقتدی بھی قرأت کررہا ہے اس لئے کہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے، جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوا اس طرح جب مقتدی کا قرأت کرنا شرعاً ثابت ہوگیا تو پھر مقتدی امام کی قرأت کے علاوہ خود بھی قرأت کرے تو اس سے ایک نماز میں دو قرأتیں ثابت ہو جائیں گی جو شرعاً ناجائز ہے۔ اس کو امام ابن الہمام رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔ ف(2): مذکورہ حدیث میں جو ذکر ہے کہ ”امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے اس کے متعلق ہمارے علماء نے کہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت کا بدل اور قائم مقام ہے، اگر مقتدی امام کے پیچھے خود بھی قرأت کرے تو مقتدی کی قرأت جو اصل ہے وہ اور امام کی قرأت جو مقتدی کی قرأت کے قائم مقام ہے دونوں کا جمع کرنا لازم آئے گا جو جائز نہیں ہے، جیسا کہ وضو اور تیمم دونوں کا ایک ساتھ جمع کرنا ناجائز ہے اس لئے کہ وضو اصل ہے اور تیمم اس کا قائم مقام۔ (ابن الہمام۔)