اردو
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جب تنہا
نماز پڑھتے) تو سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے ہوئے (رکوع سے سر اٹھاتے تھے) اور قومہ
میں رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ فرماتے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
اور بخاری کی ایک روایت میں اور اسی طرح مسلم کی ایک روایت میں ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جب تنہا نماز پڑھتے تو) رکوع سے سر اٹھاتے
ہوئے سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اور قومہ میں رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ فرماتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 789 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 392a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
یہی وجہ ہے کہ ہدایہ اور بنایہ میں لکھا ہے کہ تنہا نماز پڑھنے والا سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اور رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد دونوں کو جمع کرے۔