اردو
عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ
وسلم قعدہ میں التحیات پڑھتے ہوئے کلمہ شہادت پر پہنچتے تو سبابہ یعنی شہادت کی انگلی سے اشارہ فرمایا
کرتے مگر اس کو ہلایا نہیں کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔) اور ابوداؤد کی
روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ مقام اشارہ سے ہٹتی نہیں تھی، یعنی اشارہ کرتے
وقت مقام اشارہ ہی کو دیکھتے رہتے تھے۔
اور امام احمد کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
کہ شہادت کی انگلی کا اشارہ شیطان پر ہتھیار کے حملہ سے زیادہ سخت ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 989 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1270 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.