Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1306

(یہ باب قعدہ میں (تشہد اور درود کے بعد) دعا کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قعدہ میں (تشہد اور درود کے بعد) دعا کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1306Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1486
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسی کوئی دعاء سکھلائیے جس کو میں نماز میں (تشہد اور درود کے بعد پڑھا کروں) تو حضور علیہ الصلوٰۃ الرَّحِيمُ“ اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کر کے گناہ کیا ہے اور آپ کے سوا کوئی گناہوں کا معاف کرنے والا نہیں ہے، اس لئے آپ سے عرض کر رہا ہوں کہ آپ اپنے محض اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ معاف فرما دیجئے اور مجھ پر رحم کیجئے، یہ آپ کی شان سے بعید نہیں کیونکہ آپ بہت مغفرت کرنے والے ہیں اور بہت رحم کرنے والے ہیں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 834 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2705a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.