اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1487
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا سنو معاذ! اس میں کچھ شک نہیں کہ مجھے تم سے بہت محبت ہے تو
میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان) مجھے بھی سب سے زیادہ
حضور سے ہی محبت ہے، اس پر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا معاذ! میں تم کو بتقاضائے
محبت ایک دعاء سکھلاتا ہوں) اس کو تم نماز کے اخیر میں (تشہد اور درود کے بعد ضرور پڑھا کرو اور کبھی
اے میرے پروردگار میری مدد کیجئے کہ میں آپ کا ذکر اور شکر ہمیشہ کیا کروں اور آپ کی عبادت ایسی
کیا کروں کہ گویا میں آپ کو دیکھ رہا ہوں اگر ایسا نہ ہوسکے تو کم از کم اس خیال سے عبادت کیا کروں
کہ آپ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1522 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1303 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 949 (unverified) 95% confidence
Mishkat (candidate) 949
Confidence and text similarity are not editorial verification.