اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1537
معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے
ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو (نماز کی حالت میں) سجدہ کے مقام سے کنکریاں
صاف کرتا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہیں ایسا کرنا ہی ہو تو ایک بار صاف
کرلو۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1207 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 546a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement: "If you must do it, do it only once." Therefore, it is said in "Sharh An-Naqayah": Leveling the pebbles is disliked, except once.
Note 1
(۱) قوله: إن كنت فاعلا فواحدة لذلك قال في شرح النقاية»: وكره قلب الحصى أي تسويته؛ ليسجد عليه، إلا مرة.
Note 1
ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کی حالت میں سجدہ کی جگہ سے بلا ضرورت کنکریوں کا صاف کرنا مطلقاً مکروہ ہے اور ضرورت کی حالت میں ایک مرتبہ صاف کرنے کی اجازت ہے کیونکہ اس سے ضرورت رفع ہو جائے گی اور اس کے بعد دوبارہ ایسا کرنا فضول ہوگا۔ (شرح نقایہ، اعلاء السنن۔)