اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1536
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ نماز کی حالت میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے دوزخیوں سے مشابہت ہوتی ہے (اس
لئے کہ دوزخیوں کو محشر میں کھڑے کھڑے جب ناقابل برداشت تکلیف ہوگی تو) دوزخی کولہوں پر
ہاتھ رکھ کر آرام لیں گے (اسی وجہ سے نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔)
(اس کی روایت امام بغوی نے شرح السنۃ میں کی ہے۔)