Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1371

(یہ باب ان اعمال کے بیان میں ہے جن کا نماز میں کرنا جائز ہے

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ان اعمال کے بیان میں ہے جن کا نماز میں کرنا جائز ہے

Zujajat al-Masabih 1371Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1565
طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کی نماز میں (عمداً) ریح خارج ہو جائے تو اس پر وضوء کر کے از سر نو شروع سے نماز پڑھنا واجب ہے، اگر بغیر ارادہ کے خود بخود ریح نکلے تو اس کو وضوء کر کے از سر نو نماز پڑھنا مستحب ہے اور جس قدر نماز پڑھ لیا ہے اس پر بناء کرنا بھی جائز ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ترمذی نے بھی کسی قدر زیادتی اور کمی کے ساتھ اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 205 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1164 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث کے ترجمہ میں جو قیود مذکور ہیں، مرقات سے ماخوذ ہیں اور ان سے مقصود یہ ہے کہ اوپر کی حدیثیں جن میں حدث ہونے پر نماز کے بنا کا حکم ہے، اور یہ حدیث جس میں حدث ہونے پر نماز کو شروع سے لوٹانے کا حکم ہے، تطبیق ہو جائے اور وہ اس طرح کہ اوپر کی حدیثیں جن میں نماز کے بنا کا حکم ہے ان کو غیر اختیاری حدث سے متعلق کیا جائے اور اس حدیث کو جس میں نماز کے لوٹانے کا حکم ہے، حدث اختیاری اور غیر اختیاری دونوں سے متعلق کیا جائے۔ اس حدیث کو دونوں صورتوں یعنی اختیاری اور غیر اختیاری حدث سے اس طرح متعلق کیا جائے گا کہ اگر حدث اختیاری ہو تو نماز کو لوٹانا واجب ہے اور اگر حدث غیر اختیاری ہے تو نماز کا لوٹانا مستحب یعنی افضل ہے۔ (یہ مضمون کچھ زیادتی کے ساتھ مرقات سے ماخوذ ہے۔)