Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 138

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 138Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 149
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ تین شخص (یعنی علی، عثمان بن مظعون اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت گذاری کے متعلق دریافت کریں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت گذاری کی ان کو تفصیل سنائی گئی تو گویا انہوں نے اس کو کم سمجھا اور انہوں نے کہا: ہم کہاں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہاں، اللہ نے تو آپ کو اگلے پچھلے گناہوں سے محفوظ رکھا، ان میں سے ایک نے کہا: اب میں تو ہمیشہ رات بھر نماز پڑھتا رہوں گا، دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ دن میں روزے رکھوں گا اور کسی دن کا روزہ نہیں چھوڑوں گا اور تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے کنارہ کش رہوں گا اور کبھی نکاح نہ کروں گا، پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: تم ہی وہ لوگ ہو جنہوں نے ایسا ایسا کہا ہے، سنو! خدا کی قسم میں تم سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں، اور سب سے زیادہ تقویٰ کرتا ہوں، اور کبھی (نفل) روزے رکھ لیتا ہوں اور کبھی اس کو چھوڑ دیتا ہوں، رات میں نمازیں بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ تو جو میرے طریقے سے روگردانی کرے گا وہ مجھ سے نہیں ہے۔ (بخاری اور مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5063 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1401 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 145 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 145

Confidence and text similarity are not editorial verification.