اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1610
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم جب نماز تہجد ادا فرماتے اور اس میں آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ میں یہ دعا فرماتے تھے۔
میرے چہرے نے اس کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس کو اپنی قدرت وقوت سے
سماعت اور بصارت عطا فرمائی۔
(اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے کی ہے، اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن
صحیح ہے۔)
Arabic quotation in the English source
"سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ"
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 580 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1414 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1035 (unverified) 91% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1129 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 1035
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ نماز کے سجدہ میں جس تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کا پڑھنا مسنون ہے، سجدۂ تلاوت میں بھی اسی تسبیح کا پڑھنا کافی ہے اس لئے کہ نماز کا سجدہ سجدۂ تلاوت کے سجدہ سے افضل ہے۔ اور جب نماز کے سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کا پڑھنا کافی ہے تو سجدۂ تلاوت میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کا پڑھنا بدرجۂ اولیٰ کافی ہوگا خواہ فرض نماز میں سجدۂ تلاوت ادا کیا جا رہا ہو یا نفل نماز میں یا خارج نماز، الغرض سجدۂ تلاوت ادا کرنے والا سجدۂ تلاوت میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى پڑھے۔ اب رہا اوپر کی دونوں حدیثوں میں تلاوت کے سجدوں میں ماثورہ دعاؤں کا پڑھنا جو مذکور ہے تو ان کو ایسی نمازوں کے سجدۂ تلاوت میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کے بعد پڑھنا مستحب ہے جو عموماً تنہا پڑھی جاتی ہیں جیسے تہجد، وتر، سنت اور نفل، اسی طرح کوئی شخص کسی فرض نماز کو تنہا پڑھ رہا ہے اور اس میں آیت سجدہ پڑھی گئی تو وہ سجدۂ تلاوت میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کے ساتھ ان ماثورہ دعاؤں کو بھی پڑھ سکتا ہے اور خارج نماز سجدۂ تلاوت ادا کرنے والے کے لئے بھی سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى کے ساتھ ان ماثورہ دعاؤں کا پڑھنا افضل ہے۔ (اشعۃ اللمعات، مرقات، درمختار، ردالمحتار، کوکب دری، اعلاء السنن)