Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1409

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

Zujajat al-Masabih 1409Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1611Noor 1612
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص سورج کے نکلنے اور ڈوبنے کے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے۔ اور دوسری روایت میں ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جب آفتاب کا کنارہ طلوع ہو رہا ہو تو اس وقت نماز پڑھنا چھوڑ دو، یہاں تک کہ آفتاب خوب نمایاں طور پر نکل نہ جائے اور اسی طرح جب آفتاب کا کنارہ ڈوب رہا ہو تو اس وقت سے لے کر آفتاب کے غروب ہونے تک نماز چھوڑ دو، اور تم آفتاب کے عین طلوع اور عین غروب کے وقت نماز نہ پڑھا کرو۔ کیونکہ آفتاب شیطان کے سر کے دونوں جانبوں کے درمیان سے طلوع کرتا ہے۔ (اس لئے آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت شیطان آفتاب کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے اور ان اوقات میں سورج کی عبادت کرنے والے جب عبادت کرتے ہیں تو ان کی عبادت بجائے سورج کے شیطان کو ہو جاتی ہے اور چونکہ یہ مشرکین اور کفار کی عبادت کے اوقات ہیں اس وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ان اوقات میں عبادت کرنے سے منع فرمایا تا کہ مشرکین اور کفار کی مشابہت سے دور رہیں)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 828a (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 583 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.