Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 141

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 141Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 152
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مثال اور اس دین کی مثال جس کو اللہ نے مجھے دیکر بھیجا ہے اس آدمی کے مانند ہے جو کسی قوم کے پاس آئے اور کہے اے قوم! میں نے اپنی آنکھوں سے ایک فوج کو دیکھا جس سے میں تم کو یقین کے ساتھ ڈراتا ہوں جلد سے جلد یہاں سے نکل جاؤ، قوم کے ایک حصہ نے اس بات کو مان لی اور اخیر رات میں نکل پڑے اور اطمینان سے چلے اور نجات پا گئے اور قوم کے دوسرے حصہ نے اس کو جھوٹا سمجھا وہ اسی جگہ پڑے رہے، فوج نے ان پر صبح صبح حملہ کر دیا اور ان کو پوری طرح ہلاک کر دیا۔ یہی مثال اس شخص کی ہے جس نے میری اطاعت کی اور میری لائی ہوئی باتوں کی پیروی کی (یعنی نجات پایا) اور یہ اس شخص کی بھی مثال ہے جس نے میری نافرمانی کی اور اس حق کی تکذیب کی جس کو لے کر میں آیا ہوں (یعنی عذاب میں گرفتار ہوا) (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7283 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2283 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6482 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.