Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 142

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 142Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 153Noor 154
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری مثال اس شخص کے مانند ہے جس نے آگ سلگائی جب اس کے اطراف (یعنی چاروں حصے) روشن ہو گئے تو پتنگے اور آگ میں گرنے والے کیڑے آگ میں گرنے لگے، ایسا ہی میں تم کو آگ میں گرنے سے بچانے کے لئے تمہاری کمر کو پکڑ رہا ہوں اور تم آگ میں گرتے جا رہے ہو۔ (یہ بخاری کی روایت ہے)۔ اور مسلم میں بھی یہاں تک اسی طرح ہے جس کے آخر میں یوں ہے: پس یہ میری اور تمہاری مثال ہے کہ میں تمہاری کمر پکڑے ہوئے ہوں کہ تم کو آگ سے بچاؤں، میری طرف آؤ آگ سے بچو! میری طرف آؤ آگ سے بچو! مگر تم مجھ پر غالب ہو کر آگ میں گر رہے ہو (یعنی میرا کہنا نہیں سنتے ہو)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6483 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2284a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.