Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1413

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

Zujajat al-Masabih 1413Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1618
ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام مُخَمَّص میں ہم کو عصر کی نماز پڑھائی، نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ عصر کی نماز سابقہ امتوں (یہود اور نصاریٰ) پر بھی پیش کی گئی تھی تو انہوں نے اس کو جیسا چاہئے تھا ویسا پابندی کے ساتھ ادا نہیں کیا تو جو شخص اس نماز عصر کو پابندی سے پڑھے گا اس کو دوہرا ثواب ملے گا (ایک ثواب تو نماز پڑھنے کا اور دوسرا ثواب کار و بار چھوڑ کر اس کو پابندی سے پڑھنے کا ملے گا) اور نماز عصر کے بعد کوئی نفل نماز نہیں ہوتی۔ (اس لئے کہ اس وقت نفل نماز مکروہ تحریمی ہے، البتہ قضاء نمازیں، نماز جنازہ، اور سجدہ تلاوت عصر کے بعد سے غروب کے پہلے تک ادا ء کر سکتے ہیں) اور یہ نفل کی ممانعت اس وقت تک ہے جب تک کہ تارۂ نکل کر غروب آفتاب کا پتہ نہ دے (اور جب آفتاب غروب ہو جاتا ہے تو یہ تو مغرب کے فرض کا وقت ہے، اس لئے مغرب کے فرض سے پہلے بھی نفل نہیں پڑھنا چاہئے) (اسکی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 830 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.