اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1626
ابو مجلز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں صبح کی نماز کے لئے
ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا، اس وقت فجر کی جماعت ہو رہی تھی
ابن عمر رضی اللہ عنہما تو فوراً (بغیر سنت پڑھے) جماعت میں شریک ہو گئے لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہما
نے فجر کی سنتیں پڑھ کر جماعت میں شرکت کی، اور جب امام نے سلام پھیر دیا تو ابن عمر اپنی جگہ
آفتاب طلوع ہونے تک بیٹھے رہے، اور جب آفتاب کچھ بلند ہو گیا تو آپ اٹھے اور فجر کے دو سنت
جو رہ گئیں تھیں ان کو ادا فرمایا۔ اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔