Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1488

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1488Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1699
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے آپ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منبر شریف کس چیز سے بنا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مدینہ منورہ سے (9) میل کے فاصلہ پر غابہ نامی ایک جنگل ہے اس جنگل کے جھاؤ (جھاؤ ایک درخت ہوتا ہے، جس کی لکڑی ساگوان کی طرح عمدہ اور مضبوط ہوتی ہے۔12) نامی درخت کی لکڑی سے منبر شریف بنایا گیا تھا۔ اس منبر شریف کو عائشہ انصاریہ کے آزاد کردہ غلام باقوم رومی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تیار کیا (جس کی تین سیڑھیاں تھیں ہر سیڑھی کی اونچائی ایک بالشت اور اس کا طول ایک ذراع یعنی ایک ہاتھ تھا) جب منبر شریف تیار ہوا اور (حسب ہدایت مسجد میں) رکھ دیا گیا تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام (صحابہ کو نماز سکھانے کے لئے منبر شریف کی سب سے نچلی سیڑھی پر) کھڑے ہوئے، پھر قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ ادا فرمائے اور صحابہ بھی (آپ کے اقتداء کر کے) آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ پھر آپ نے قرأت کی، رکوع کیا اور لوگوں نے بھی آپ کے پیچھے رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھائے اور قبلہ سے منہ پلٹائے بغیر منبر شریف سے نیچے اترے اور منبر کے بازو زمین پر سجدہ ادا فرمائے (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل دو قدم میں ہوا اور یہ عمل قلیل ہے اور عمل قلیل سے نماز فاسد نہیں ہوتی) (پھر سجدہ سے سر اٹھائے اور قبلہ سے پلٹے بغیر) منبر شریف پر تشریف لائے، پھر قرأت کی، رکوع فرمایا اور رکوع سے سر اٹھائے اور قبلہ سے منہ پلٹائے بغیر پچھلے پیر منبر شریف سے نیچے اترے اور منبر شریف کے بازو زمین پر سجدہ فرمائے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف مخاطب ہو کر ارشاد فرمائے: میں نے یہ جو کچھ کیا ہے صرف اس لئے کہ تم میری نماز دیکھ لو) میری اقتداء کرو اور میری نماز سیکھ لو (اور لوگوں کو سکھاؤ)۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے اور مسلم نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 377 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 544a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز سکھانے کے لئے منبر شریف پر کھڑے ہو کر نماز پڑھائی۔ اس بارے میں علامہ عینی رحمہ اللہ نے عمدۃ القاری میں لکھا ہے کہ ضرورۃً امام کا مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا ہونا جائز ہے، ورنہ بلا ضرورت امام مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا ہو تو یہ مکروہ ہے، اس کی تائید حضرت عمار کی امامت والی مذکورہ حدیث اور اسی قسم کی دیگر احادیث سے ہوتی ہے۔