اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1742
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص
(نیت کرے اور کھڑے ہوئے تو تکبیر تحریمہ ادا کر کے اس حالت میں رکوع پائے (کہ رکوع میں
امام کے ساتھ کم از کم ایک دفعہ ”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمُ“ کہنے کا موقع ملا ہو) تو اس کو وہ رکعت
پوری مل گئی (اگر وہ شروع سے امام کے ساتھ شریک رہتا تو امام کے سورۂ فاتحہ کی قرأت کرنے سے
اس کے طرف سے بھی سورۂ فاتحہ کی قرأت ادا، ہو جاتی اور اس کو خیر کثیر حاصل ہو جاتا) رکوع میں
ملنے والے کو گو رکعت تو مل گئی مگر سورۂ فاتحہ کی قرأت نہ ملنے سے وہ خیر کثیر سے محروم رہا (اس لئے
کوشش کر کے شروع سے امام کے ساتھ شریک رہے تاکہ سورۂ فاتحہ ملنے سے اس کو خیر کثیر حاصل
ہو جائے)۔ (اس حدیث کی روایت امام مالک نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Muwatta Malik 162 (unverified) 50% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1149 (unverified) 45% confidence
Mishkat (candidate) 1149
Confidence and text similarity are not editorial verification.