Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1530

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

Zujajat al-Masabih 1530Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1754
بسر بن محجن رضی اللہ عنہما اپنے والد حضرت محجن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت محجن (ایک دفعہ) مسجد کے کسی حصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے (اذان تو ہوچکی تھی اور جب) اقامت (جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔12) کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھے، نماز ادا فرمائے اور (نماز سے پہلے) مسجد میں جس جگہ بیٹھے ہوئے تھے وہیں تشریف لائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا دیکھتے ہیں کہ محجن (جماعت) میں شریک ہوئے بغیر ہی وہیں بیٹھے ہوئے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیوں محجن! مسلمانوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے تم کو کون سی چیز مانع ہوئی! کیا تم مسلمان نہیں ہو؟ محجن (رضی اللہ عنہ) نے عرض کیا: حضور! میں مسلمان ہوں، نماز میں شریک نہ ہونے کی یہ وجہ نہیں ہے بلکہ اس وجہ سے جماعت میں شریک نہیں ہوا کہ میں اپنے اہل و عیال میں (تنہا) نماز پڑھ کر آیا تھا (پھر دوبارہ نماز میں شریک ہونے کو جائز نہیں سمجھا یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سنو! محجن جب تم تنہا نماز پڑھ کر مسجد میں آؤ اور دیکھو اقامت ہو رہی ہے تو مسلمانوں کے ساتھ (نفل کی نیت سے) نماز میں شریک ہو جایا کرو اگرچہ تم وہی نماز فرض کی نیت سے پڑھ چکے ہو۔ (اس کی روایت امام مالک اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 857 (unverified) 65% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ یہ حدیث اور اس کے بعد کی چند حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ تنہا نماز پڑھنے کے بعد مسجد میں جماعت مل جانے سے پانچوں نمازوں کو نفل کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ حکم صرف ظہر اور عشاء سے متعلق ہے، رہا فجر، عصر اور مغرب کو ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد پھر دوبارہ نہ پڑھنے کی حدیثیں دارقطنی، امام مالک اور عبدالرزاق سے آگے آ رہی ہیں۔ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔