Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1546

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

Zujajat al-Masabih 1546Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1772Noor 1773
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم جمعہ کے فرض کے بعد سنت پڑھو گے تو چار رکعت (سنت مؤکدہ ایک سلام سے) پڑھو۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔) اور مسلم کی دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جب تم جمعہ کے فرض پڑھ لو تو اس کے بعد چار رکعت (سنت ایک سلام سے) پڑھ لیا کرو (اور یہ سنت مؤکدہ ہیں)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ اور ترمذی نے اسی طرح کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 881a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 881b (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 523 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1132 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ ان حدیثوں سے استدلال کر کے فرماتے ہیں کہ جمعہ کے فرض کے بعد صرف چار رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے ہیں، اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ آگے آنے والی حدیثوں سے استدلال کر کے فرماتے ہیں کہ جمعہ کے فرض کے بعد (6) رکعت سنت مؤکدہ اس طرح ہیں کہ پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے پڑھے پھر دو رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول پر عمل درآمد ہے۔ (ملتقیٰ۔ مرقات)