Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 155

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 155Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 167
ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہرگز نہ پاؤں میں تم سے کسی کو اس طرح کہ وہ اپنی کرسی پر ٹیک لگائے ہوا اور اس کے پاس میری کوئی حدیث پہنچے، جس میں میں نے حکم کیا ہے یا جس میں منع کیا ہے اور اس پر وہ کہے کہ میں نہیں جانتا (یعنی اس حدیث کو نہیں مانتا) اللہ کی کتاب میں جو کچھ ہم نے پایا ہے اس کی ہم پیروی کریں گے۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ اور بیہقی نے دلائل النبوۃ میں کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4605 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 13 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2663 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 162 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 162

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منکرین حدیث کے متعلق واضح اشارہ فرمایا ہے کہ وہ از راہ جہالت یہ کہا کریں گے کہ کتاب اللہ کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے اور اس کے سوا ہم کسی کی پیروی نہیں کرتے حالانکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح قرآن عطا ہوا ہے اسی طرح حدیث بھی عطا ہوئی ہے اور شریعت کے احکام جس طرح قرآن سے ثابت ہوتے ہیں، اسی طرح احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوئے ہیں اس کے بعد جو حدیثیں آ رہی ہیں وہ بھی اس کی تائید کرتی ہیں۔