اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1791
حماد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی رضی
اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ مغرب کے فرض سے پہلے کیا کوئی نماز پڑھنی چاہئے؟ تو حضرت ابراہیم نخعی
رضی اللہ عنہ نے مجھے مغرب کے فرض سے پہلے نماز پڑھنے سے منع فرمایا اور کہا (کہ میں تم کو اس لئے
منع کر رہا ہوں کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما
مغرب کے فرض سے پہلے (کبھی) کوئی نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(اس کی روایت امام محمد نے الآثار میں کی ہے، اس حدیث کے سب راوی ثقہ ہیں۔)