اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1833
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو رات کے کسی خاص حصہ میں سونے یا کسی خاص حصہ میں جاگنے کی عادت نہ تھی اس لئے
جب) ہم خیال کرتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت نماز نہیں پڑھ رہے ہوں گے مگر (جب
دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ) حضور اس وقت نماز پڑھ رہے ہیں (ایسا ہی) ہمارا خیال ہوتا کہ حضور اس
وقت نہیں سو رہے ہوں گے مگر (جب دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ) حضور اس وقت سو رہے ہیں (اس
سے معلوم ہوا کہ حضور کے رات میں سونے اور نماز تہجد پڑھنے کی عادت شریفہ مقرر نہ تھی)۔
(اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1627 (unverified) 60% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1255 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 1255
Confidence and text similarity are not editorial verification.