اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1832
مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین
عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس عمل کو بہت پسند فرماتے
تھے؟ ام المومنین فرمائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیمی کاموں (یعنی اوراد و وظائف اور
نوافل میں) سب سے پیارا اور پسندیدہ وہ کام معلوم ہوتا تھا جس پر ہمیشہ پابندی کی جائے پھر میں
نے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تہجد کے لئے کب اٹھتے تھے؟ ام المومنین
فرمائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر اس وقت تہجد پڑھنے کھڑے ہوتے جب مرغ کی
آواز سنتے (اکثر مرغ اس وقت بانگ دیا کرتے ہیں جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے)۔
(اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1132 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 742a (unverified) 87% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.