اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1840
شریق ہوزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ام المومنین
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رات کو جب تہجد کے لئے بیدار ہوتے تو ابتداء کن اذکار سے فرماتے تھے؟ ام المومنین ارشاد فرمائیں:
تم نے مجھ سے وہ بات دریافت کی ہے جس کو آج تک کسی نے دریافت نہیں کیا (اس سے تمہارے
طلب علم کا شوق معلوم ہوتا ہے) سنو! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کے لئے نیند سے بیدار
ہوتے تو: اَللّٰهُ اَكْبَرُ دس بار، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ، دس بار، سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، دس بار، اور دس بار
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ، (اللہ تعالیٰ سب عیبوں سے اور ہر طرح کے نقصان سے پاک ہیں،
اور ان کی لازوال بادشاہت ہے، جن صفتوں میں کمال نہیں ہے ان صفتوں سے اللہ تعالیٰ پاک ہیں
یعنی مخلوقات کے سارے صفات سے اللہ پاک ہیں) پھر اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ، دس بار اور لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، دس
بار فرمایا کرتے تھے کہ یہ دعا بھی دس بار کیا کرتے تھے ”اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ ضِيْقِ الدُّنْيَا
وَضِيْقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ“ (اے اللہ جو شخص قرض میں مبتلا ہوتا ہے یا بیمار ہو جاتا ہے یا کوئی اس پر ظلم کرتا
ہے تو ساری دنیا اس پر تنگ ہو جاتی ہے تو مجھے ان مصیبتوں میں مبتلا کر کے مجھ پر دنیا تنگ مت کر اور
قیامت کے ہولناک اہوال اور طرح طرح کی سختیوں کی وجہ سے زندگی تنگ ہو جائے گی تو مجھے
قیامت کی اس تنگی کی زندگی سے بچائیے) (یہ سات چیزیں دس دس بار پڑھنے کے بعد) حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز شروع فرماتے تھے۔ (اس کی روایت ابو داؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5085 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.