Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1597

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

Zujajat al-Masabih 1597Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1839
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تہجد کے لئے جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، اے اللہ میں آپ کی تعریف کرتے ہوئے تمام عیبوں سے آپ کی پاکی بیان کرتا ہوں (امت کو سکھانے کے لئے فرماتے ہیں اے اللہ! گناہ نہ کرنا تھا کیا، اب نادم و شرمندہ ہو کر عرض کرتا ہوں کہ) آپ میرے گناہوں کو معاف فرما دیں (اے اللہ میں ہر طرف سے مایوس ہو گیا ہوں صرف آپ ہی کی رحمت پر بھروسہ ہے) میں آپ سے آپ کی رحمت کا طالبگار ہوں مجھ پر آپ رحم کیجئے۔ (اے اللہ! میں کیا اور میرا علم کیا، علم کے تو بے حد مراتب ہیں اس لئے دعا کرتا ہوں کہ) آپ ہر وقت میرا علم زیادہ فرماتے رہئے۔ (اے اللہ) ہر گھڑی دل کی حالت بدلتی رہتی ہے، ہماری کسی حالت پر بھروسہ نہیں، آپ محض اپنے فضل و کرم سے مجھے ہدایت دیتے رہے اور دل کو گمراہی کی طرف جانے نہ دیجئے، میرا بھروسہ آپ ہی کی رحمت پر ہے، آپ اپنی رحمت سے مجھے ہدایت پر قائم رکھئے۔ (یہ جو کچھ میں مانگ رہا ہوں، میرے اعتبار سے، بہت بڑی چیز ہے، آپ کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں اس لئے کہ) آپ بہت عطا کرنے والے ہیں، آپ کی عطا کی کوئی حد نہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5061 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.