اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1874
حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جس شخص کی عادت یہ ہو کہ وہ رات میں ہمیشہ
اوراد و وظائف یا تہجد بلا ناغہ پڑھا کرتا ہو اتفاق سے) وہ سو گیا اور اپنا پورا وظیفہ یا وظیفہ کا کچھ حصہ نہ
پڑھ سکا (یا تہجد نہ ہو سکی) اور وہ فجر کے بعد سے لے کر زوال تک کے وقت میں (فوت شدہ وظیفہ یا
تہجد کو) پڑھ لے تو اس کے لئے ایسا ہی ثواب لکھا جائے گا کہ گویا اس نے رات کو اٹھ کر پڑھا ہے (یہ
ہے قدر دانی اللہ تعالیٰ کی)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 747 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.