Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1645

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1645Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1891
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر (کے تین رکعت ایک تکبیر تحریمہ سے پڑھتے تھے) اس کی پہلی رکعت میں ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَىٰ“ الخ اور دوسری رکعت میں ”قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ الخ اور تیسری رکعت میں ”قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ“ الخ پڑھا کرتے تھے (دوسری رکعت میں قعدہ کے بعد بغیر سلام کے تیسری رکعت کے لئے اٹھ جاتے تھے) اور سلام صرف ان تینوں رکعتوں کے آخر میں پھیرتے تھے۔ (اس لحاظ سے آپ کی وتر تین رکعت ایک تکبیر تحریمہ اور ایک سلام سے ہوتی تھی) اور وتر کا سلام پھیرنے کے بعد ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ تین مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1699 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.