Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1772

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1772Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2047
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ ہم طرح طرح کی گمراہیوں میں مبتلا تھے۔ (اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہم پر ہوا) کہ ہماری ہدایت کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے (آپ کی تعلیم ایسی مکمل تعلیم تھی کہ ہم تمام گمراہیوں سے ایسے ہی نجات پائے، جیسے آفتاب نکلنے سے تمام اندھیروں سے نجات مل جاتی ہے) منجملہ آپ کی تعلیمات کے ایک تعلیم یہ بھی تھی کہ آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہم کو یہ حکم دیا کہ سفر میں (چار رکعت والی فرض نماز کو) دو رکعت ہی پڑھا کریں (اس پر اور رکعتیں زیادہ نہ کریں) اگر کوئی رکعتیں زیادہ کرے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کا خلاف کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1435 (unverified) 75% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.