Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1771

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1771Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2046
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زبان مبارک سے میں سنا ہوں کہ سفر میں چار رکعت والی فرض نماز (ابتداء سے) دو رکعت ہی ہے۔ جیسے عید اضحیٰ کی نماز بھی ابتداء ہی سے دو رکعتیں ہیں۔ ایسا ہی عید الفطر کی نماز بھی ابتداء ہی سے دو رکعت ہیں، اور اسی طرح نماز جمعہ کے بھی (ابتداء ہی سے) دو رکعت ہیں۔ یہ چاروں نمازیں اسی طرح دو دو رکعت مقرر کئے گئے ہیں، اور یہ پوری نمازیں ہیں اور اتنی ہی فرض کی گئی ہیں۔ ایسا نہیں ہوا کہ پہلے کچھ رکعات زیادہ تھے، پھر کم کر کے دو رکعت کر دئے گئے۔ (اس سے معلوم ہوا کہ سفر میں چار رکعت والی فرض بھی دو رکعت ہی مقرر کئے گئے۔ ایسا نہیں ہوا کہ چار رکعت تھے بعد میں دو رکعت کر دئے گئے۔ اس لئے سفر میں چار رکعت والی نماز کو دو رکعت ہی پڑھنا چاہئے۔ اگر چار رکعت پڑھے گا تو گنہگار ہوگا) (اس حدیث کی روایت نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے اور ابن حبان نے اس کی روایت اپنی صحیح میں کی ہے، اور امام طحاوی نے بھی اس کی روایت اسی طرح کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1063 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1420 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.