Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1783

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1783Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2060Noor 2061
ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کا دن سب دنوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ کے پاس سب دنوں سے زیادہ جمعہ کی عظمت ہے اور عید الفطر اور عید الاضحی سے بھی زیادہ اللہ کے نزدیک اس کی عظمت ہے، جمعہ میں پانچ عظیم الشان کام (کچھ ہوئے) ہیں (اور کچھ ہونے والے ہیں) اس لئے جمعہ کی سب دنوں سے زیادہ عظمت ہے (اشرف المخلوقات) حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کی تکمیل جمعہ کے دن ہوئی (جمعہ کے دن ہی آپ کے جسم مبارک میں روح ڈالی گئی) آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن ہی زمین کی طرف اتارا گیا (جس سے آدم علیہ السلام کی خلیفۃ اللہ ہونے کی تکمیل ہوئی، پیغمبر آئے، کتابیں اتاری گئیں، یہ سب جنت سے اترنے سے ہی ہوا۔ اس سے بھی جمعہ کی عظمت ثابت ہوتی ہے) اور جمعہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کا انتقال ہوا (جس سے حضرت آدم علیہ اسلام پریشانیوں کے گھر سے نکل کر امن و عافیت کے گھر میں پہنچے، اس سے بھی جمعہ کی عظمت ثابت ہوتی ہے) اور جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جو بندہ مومن اللہ تعالیٰ سے اس وقت دعاء خیر کرتا ہے تو اس کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرما لیتے ہیں، ہاں اس گھڑی میں اگر بندہ کوئی حرام اور ناجائز کام کی دعا کرے تو وہ دعا قبول نہیں ہوگی۔ (اس میں بندے کا ہی فائدہ ہے۔ وہ اپنی بے سمجھی سے ناجائز امور کا سوال کر رہا تھا اس لئے اس کی دعا قبول نہیں کئے۔ اور اس کو اسی دعا کے شر سے بچا دئے۔ قیامت (کے نفخ ثانی کی طرح نفخ اول بھی) جمعہ کے دن ہوگا۔ اسی وجہ سے جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو (انسان کے سوا) مقرب فرشتے، آسمان و زمین، ہوائیں، پہاڑ، دریا سب ڈرے اور سہمے ہوئے رہتے ہیں (کہ شاید اسی جمعہ کو قیامت قائم ہوجائے، اور ہم تباہ ہوجائیں نفخ اول کا یہ عظیم الشان کام بھی جمعہ کے دن ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور امام احمد کی روایت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مذکور ہے) کہ ایک انصاری صحابی حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کئے کہ حضور جمعہ میں کیا کیا خیر و برکات ہیں ان کو بیان فرمائیے، آپ ان انصاری کو وہی پانچ بتلائے جن کا صدر میں ذکر ہوا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1084 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1363 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 1363

Confidence and text similarity are not editorial verification.