Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1794

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز جمعہ کا فرض عین ہونا ثابت کیا گیا ہے)

Zujajat al-Masabih 1794Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2075
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بغیر کسی ناگزیر ضرورت کے جمعہ کی نماز ترک کر دیتا ہے وہ منافق لکھ دیا جاتا ہے، ایسی کتاب میں جو تغیر و تبدل سے محفوظ ہے (یعنی اس کے نفاق کا حکم ہمیشہ رہے گا۔ ہاں اگر توبہ کر لے یا ارحم الراحمین محض اپنی عنایت سے معاف فرما دیں تو یہ دوسری بات ہے) ایک روایت تو ایسی ہے اور دوسری روایت میں یہ ہے کہ جو بغیر کسی ناگزیر ضرورت کے تین جمعہ چھوڑ دے تو اس کا نام منافقوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ (یہ دونوں روایتیں امام شافعی رحمہ اللہ نے کی ہیں۔)