اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2083
قباء کے رہنے والوں میں سے ایک شخص اپنے والد سے جو وہ صحابی ہیں روایت
کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا کہ ہم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ
(وجوب کے طور پر نہیں بلکہ ثواب حاصل کرنے) ہم مسجد نبوی میں جمعہ ادا کرنے کے لئے قباء سے مدینہ
منورہ آیا کریں (اس سے معلوم ہوا کہ فناءِ مصر میں جمعہ قائم کرنا صحیح ہے، ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں، اگر
کوئی فناءِ مصر سے جمعہ ادا کرنے کے لئے مصر آنا چاہے تو یہ اس کے لئے واجب نہیں بلکہ مستحب ہوگا)
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ (جیسا کہ کوکب دری میں مذکور ہے۔12)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 501 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.