Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1879

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1879Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2185
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (یوں تو) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عید کی نمازوں میں رہا ہوں (مگر) ایک عید کا واقعہ ایسا ہوا کہ آپ (حسب عادت) خطبہ سے پہلے عید کی نماز بغیر اذان اور اقامت کے پڑھائے، نماز کے بعد خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے خطبہ کے وقت (عصاء وغیرہ پر ٹیکا نہیں دئے بجائے عصا کے) حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر ٹیکا دے کر خطبہ ارشاد فرمائے (کیا کہوں) وہ خطبہ کیسا تھا) اس خطبہ میں آپ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان فرمائے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت کئے اور مرنے کے بعد جو واقعات پیش آنے والے ہیں وہ یاد دلائے اور اطاعت الٰہی کی ترغیب دئے۔ اس کے بعد حضرت بلال کے ساتھ عورتوں کے پاس جا کر ان کو خدا ترسی کا حکم دئے اور وعظ و نصیحت فرمائے۔ اس حدیث کی روایت نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1575 (unverified) 78% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ان احادیث میں مذکور ہے کہ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے وقت کبھی کمان پر ٹیکا دئے ہیں اور کبھی عصا (جیسا کہ ابوداؤد کی ایک روایت میں مذکور ہے۔12) پر اور کبھی چھوٹی برچھی پر اور کبھی ان میں سے کسی چیز پر ٹیکا نہ دے کر کسی انسان پر ٹیک دیتے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ خطبہ کے وقت عصاء وغیرہ پر ٹیکا دینا سنت غیر مؤکدہ ہے۔ اگر عصاء وغیرہ پر ٹیکا دئے بغیر خطبہ دیا جائے تو بھی جائز ہے۔ (اعلاء السنن)۔