اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2189
ابوعمیر بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میرے کئی چچا جو
انصار تھے انہوں نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ (ایک سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں
مدینہ منورہ میں) ہلال تیسویں شب کو نظر نہ آیا، اس لئے سب کے سب صحابہ روزہ کی نیت کر لئے
(سمجھے کہ یہ رمضان کی تیسویں تاریخ ہے) ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت
میں زوال کے بعد آ کر گواہی دی کہ انہوں نے گزشتہ شب جس کو صحابہ رمضان کی تیسویں سمجھ رہے
تھے۔ ہلال کو بچشم خود دیکھا ہے اس وجہ سے سب لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دے کہ
افطار کر لیں (روزہ پورا نہ کریں آج عیدالفطر کا دن ہے لاعلمی سے روزہ رکھ لیا گیا ہے، عیدالفطر کے
دن روزہ جائز نہیں ہے) یہ ارشاد سن کر سب صحابہ اسی وقت روزہ توڑ دئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم دوسرے دن سب کو لے کر عیدگاہ نکلے اور نماز عیدالفطر پڑھائے۔
(اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)