Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1920

(اس باب میں سورج گہن کی نماز اور چاند گہن کی نماز کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سورج گہن کی نماز اور چاند گہن کی نماز کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1920Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2235Noor 2236
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک زمانہ میں (ایک بار) جب سورج گہن ہوا تو (نماز کے لئے) اذان اور اقامت نہیں دی گئی (بلکہ) منادی کو حکم دیا گیا کہ وہ ”اَلصَّلٰوةُ جَامِعَةٌ“ (نماز جماعت سے ہو رہی ہے) کہہ کر لوگوں کو (سورج گہن کی) نماز کے لئے بلائے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔ اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح اس کی روایت ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کی ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

And the saying of Allah, the Almighty: "And We send not the signs except as a warning." (Qur’an 17:59)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1045 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امام طحاوی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تمام فرائض، سنن اور نوافل میں کوئی نماز ایسی نہیں ہے کہ جس کی ہر رکعت میں متعدد رکوع ہوں، نماز کسوف بھی بجملہ ان نمازوں کے ہے اس لئے اس کی ہر رکعت میں متعدد رکوع کا ہونا صحیح نہیں ہے، مثل اور نمازوں کے نماز کسوف میں بھی ہر رکعت میں ایک ہی رکوع ہونا چاہئے، اسی واسطے: