اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2327
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور
حضرت حسین جب بچے تھے تو ان کی حفاظت کے لئے ذیل کے الفاظ فرما کر (ان دونوں
صاحبزادوں) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے وہ الفاظ یہ تھے:
(حسن اور حسین) تم دونوں کو میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ (یعنی اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ اور
آسمانی کتابیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتاری گئیں ہیں اور جو ہر قسم کے نقصان سے پاک ہیں ان)
کی حفاظت میں دیتا ہوں ہر (سرکش ضرر رساں جنات اور انسان اور) شیطان (کے شر) سے اور ہر
موذی (زہریلے) جانور (کے شر سے بھی اور ہر نظر بد (کے) شر سے بھی (جو طرح طرح کے نقصان
پہنچاتی ہے۔)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے تھے (بیٹا! حسن و حسین جیسے میں تم دونوں کی حفاظت
کے لئے مذکور الصدر دعاء پڑھا کرتا ہوں) تمہارے باپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی حضرت
اسمعیل اور حضرت اسحق علیہما السلام (کی تمام آفات سے حفاظت) کے لئے یہی دعاء پڑھا کرتے
تھے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3371 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.