اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2341
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: جب (کسی بندے کے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو پسند آجاتے ہیں اور وہ
اس سے راضی ہو جاتے ہیں اور) اللہ چاہتے ہیں کہ (آخرت میں) اس بندے کے ساتھ بھلائی کی
جائے (اور آخرت میں اس کو راحت و آرام سے رکھا جائے) تو (اس کے جو گناہ ہیں ان کی) سزا
جلدی کر کے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا ہی میں دے دیتے ہیں (دنیا میں طرح طرح کی پریشانیاں اور
بیماریاں اور رنج دے کر اس کے گناہوں کو مٹا دیکر اس کو پاک و صاف کر کے آخرت میں راحت و
آرام سے رکھتے ہیں) اور جب کسی بندے (کے برے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس سے ناراض
ہو جاتے ہیں اور) اللہ چاہتے ہیں کہ (آخرت میں اس کو اس کے گناہوں کی پوری) پوری سزا دی
جائے تو دنیا میں اس کے گناہوں کی سزا نہیں دیتے (بلکہ راحت و آرام سے دنیا میں رکھتے ہیں
تاکہ) آخرت میں وہ اپنے گناہوں کی پوری پوری سزا پائے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2396 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1565 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 1565
Confidence and text similarity are not editorial verification.