Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2010

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 2010Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2342
عطاء بن ابی رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک روز) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مجھ سے فرمائے: کیا عطاء میں تم کو ایک جنتی عورت دکھاؤں (کیا تم دیکھنا چاہتے ہو؟) میں نے عرض کیا: ضرور دکھائیے تو حضرت ابن عباس فرمائے: دیکھو یہ کالی جنتی عورت (جنتی) ہے (ایک دفعہ) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس نے عرض کیا تھا: یا رسول اللہ! میں مرگی کی بیماری میں مبتلا ہوں جب مجھے مرگی کا دورہ ہوتا ہے تو میں (بے ہوش ہو کر گر پڑتی ہوں اور) برہنہ ہو جاتی ہوں (اور اس سے بہت پریشان ہوتی ہوں، کیا کروں اس مرض سے کیسے نجات ملے گی صرف آپ کی دعا کا بھروسہ ہے، اس لئے عرض کرتی ہوں کہ) آپ میرے لئے دعا فرمائیں (کہ اس مرض مرگی سے مجھے شفاء ہو جائے تاکہ میں برہنگی سے بچ جاؤں) یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے سنو! (دنیا چند روزہ ہے) اگر تم اس مرض مرگی پر صبر کرو گی تو اس کے بدلہ میں تم کو جنت ملے گی اور اگر تم یہ چاہتی ہو کہ میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کروں کہ اس مرض مرگی سے تمہیں اللہ تعالیٰ شفاء دیں تو دعا کرتا ہوں (اللہ تعالیٰ شافی ہیں وہ تم کو شفاء دیدیں گے) اس عورت نے عرض کیا: حضور (میں اس بیماری پر صبر کر کے جنت ہی لینا چاہتی ہوں صرف اتنا عرض کرتی ہوں کہ) آپ میرے لئے دعا فرمائیں کہ (میں جو اس مرض کی وجہ سے برہنہ ہو جاتی ہوں یہ نوبت نہ آئے اور) میں برہنہ نہ ہو جاؤں تو حضور اس کے لئے (برہنہ نہ ہونے کی) دعا فرمائے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5652 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2576 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.